اسکول میں پرنسپل اور ٹیچر لڑ پڑیں، اسکول میں ہلچل

پرنسپل اور ٹیچر کی لڑائی فائل فوٹو پرنسپل اور ٹیچر کی لڑائی

 اسکول دیر سے آنے پر خاتون پرنسپل اور ٹیچر لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آپ نے بچوں کو اسکول دیر سے آنے پر اساتذہ کی جانب سے سزا دیتے ہوئے تو دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی ایسا دیکھا ہے کہ پرنسپل اور ٹیچر ہی لڑ پڑے ہوں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی شہر آگرہ کے گاؤں میں پرائمری اسکول سے سامنے آئی ہے جس میں پرنسپل اور ٹیچر کو ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دراصل ٹیچر کو اسکول آنے میں دیر ہوئی تھی جس پر پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان بحث کے بعد لڑائی ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنسپل جب خاتون ٹیچر کو مارنے لگتی ہیں تو قریب موجود دوسرے اساتذہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ مارنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔

 

ایک خاتون ویڈیو بناتی ہیں تو انہیں بھی روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ویڈیو کے آخر میں پرنسپل اور ٹیچر جانے لگتی ہیں لیکن اس دوران پھر ایک دوسرے کو مارنا شروع کردیتی ہیں۔

ہریکانت شرما نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ٹیچر زخمی ہے اور پرنسپل نے انہی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت سے بچوں کا خواب یہاں پورا ہورہا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اساتذہ اپنی اضافی نصابی صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔‘

 

install suchtv android app on google app store