سانپ کے کاٹنے سے زہر کا فوری خاتمہ ممکن؟؟

سانپ سے بچاو فائل فوٹو سانپ سے بچاو

دنیا میں انتہائی خطرناک جانور سانپ کو تصویر کیا جاتا ہے جس کا نام لینے سے بھی بعض افراد سہم جاتے ہیں اور ان پر کپکپاہٹ طاری ہو جاتی ہے۔

سانپ کے ڈس لینے کے فوراً بعد کچھ لوگ صرف یہ سوچ کر متاثرہ حصے کو منہ سے چوسنا شروع دیتے ہیں کہ زہر ان کے جسم میں پھیلنے سے رُک جائے گا لیکن ایسا نہیں ہے۔

اس خطرناک جانور کے ڈس لینے کے فوراً بعد کچھ باتوں پر عمل کرنا چاہیے جن کی وجہ سے جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

سب سے پہلے تو جسم کے جس حصے پر سانپ نے حملہ کیا ہے اُسے کپڑے یا رسّی سے باندھ لیں اور ہر 15 منٹ ڈھیلا چھوڑ کر پھر سے باندھ لیں۔

اس کے بعد متاثرہ حصے کو اینٹی سپٹک لوشن سے صاف کریں یا پھر صابن لگا کر پانی سے دھو لیں۔

جسم کو زیادہ حرکت نہ دیں اور کچھ دیر کیلیے چلنا چھوڑ دیں ورنہ زہر پورے جسم میں پھیل سکتا ہے۔

متاثرہ حصے کو تیز دھار آلے سے نہ کاٹیں اور زخم کو ہرگز نہ چوسیں۔

سانپ کے ڈسنے کے بعد اکثر درد ہوتا ہے لہٰذا کسی دوا کا استعمال نہ کریں۔

اگر درد برداشت نہیں کر سکتے تو متاثرہ حصے پر کچھ دیر کیلیے برف کا ٹکڑا رکھیں۔

کوشش کریں کہ آپ جلد از جلد ڈاکٹر تک پہنچ جائیں تاکہ مناسب وقت پر علاج شروع ہو سکے۔

ان باتوں پر عمل کر کے کوئی بھی انسان سانپ کے ڈسنے کے باوجود اپنی جان بچا سکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store