موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی فائل فوٹو موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کےوسطی اورجنوبی حصوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے،خیبر پختونخوا،شمالی اوروسطی بلوچستان اوربالائی پنجاب میں شام کو بارش کا امکان ہے،جبکہ اسلام آباد میں بھی شام کو تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن،گوجرانوالہ اورسرگودھا میں بارش کا امکان ہے،چاغی،کوئٹہ، قلات،زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ سمیت دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہےگا، سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑنےکا امکان ہے،درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہے گا،سکھر میں پارہ 47، ملتان اور ڈی جی خان میں 45 ،اسلام آباد میں 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store