گرمیوں میں بہترین نیند کا حصول کیسے ممکن ہے؟

گرمیوں میں بہترین نیند کا حصول کیسے ممکن ہے؟ فائل فوٹو

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں موسم گرما میں سخت گرم موسم ہوتا ہے اور کئی کئی ہفتوں تک وقفے وقفے سے ہیٹ ویو رہتا ہے۔

گرم موسم کے دوران جہاں ہیٹ ویو رہتا ہے، وہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دگنے عذاب سے کم نہیں ہوتی، ایسے میں بہت سارے افراد کی نیند بھی مکمل نہیں ہوتی۔

ہم اس مضمون میں کچھ ایسی ٹپس اور طریقے فراہم کر رہے ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اچھی اور پرسکون نیند لے سکتے ہیں۔

دوپہر میں سونے سے گریز کریں

زیادہ تر نیند کے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ گرم موسم میں دوپہر کو سونا اچھا طریقہ ہے، اس سے دن اور رات کے معمولات تبدیل ہونے کا امکان ہوتا ہے جو اضطراب پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دوپہر میں نیند سے رات کو نیند آنے میں مشکل ہو سکتی ہے اور چوں کہ رات کو گرم موسم میں قدرے اچھا ماحول ہوتا ہے لیکن اس وقت نہ سونا مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

گھر کو دھوپ سے بچائیں

ماہرین کہتے ہیں گرم موسم میں کوشش کرکے سونے والے کمروں کو دھوپ سے بچایا جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دن میں سورج کی تیز تپش کمرے میں داخل نہ ہو اور پھر رات کو کمرے کی کھڑکیاں کھول دی جائیں۔

سادہ اور ٹھنڈے بستر کا استعمال

گرم موسم میں گدوں اور فوم کے بجائے سادہ اور ٹھنڈے کپڑوں سے تیار شدہ بستر استعمال کیے جانے چاہیئں۔ چادر سمیت دوسرے بستر اور کپڑے ایسے ہونے چاہیئں جو کہ جسم اور جلد کو تکلیف نہ دیں۔

سوتے وقت پاجاموں کا استعمال

اسی طرح بہتر اور پرسکون نیند کے لیے سوتے وقت ٹھنڈے کپڑوں سے تیار پاجامے اور شرٹس پہنی جائیں۔ کوشش کرکے گرم روئی اور فوم سے سجے کپڑے اور بستر استعمال نہیں کرنے چاہیئں۔

کمرے کو ہوادار رکھیں

گرم موسم میں سونے والے کمرے کی کھڑکیاں کھلی رکھی جانی چاہیئں، اگر ہوا کے گزر اور آنے کے دوسرے راستے ہیں تو انہیں بھی کھلا رکھا جانا چاہیے۔ اگر ایئرکنڈیشنڈ یا ایئرکولر نہیں ہے تو بھی پنکھوں کے آگے ٹھنڈے پانی یا کچھ وقت کے لیے برف کا بڑا ٹکڑا رکھیں جو کہ کمرے کی ہوا کو ٹھنڈا بنائے۔

کوشش کریں کہ کمرے کو زیادہ ہوا سے نہ بھریں اور کمرے میں ہوا کے اخراج کو بھی یقینی بنائیں تاکہ گرم ہوا باہر جائے اور بیرونی تازہ ہوا کمرے میں داخل ہو۔ مذکورہ درج بالا طریقوں کے علاوہ دیگر طریقے بھی گرم موسم میں بہتر اور پرسکون نیند میں مددگار ہوسکتے ہیں اور ہر شخص اپنے گھر کی ترکیب اور وہاں کے موسم کی مناسبت سےاختیار کر سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store