صبح کے ناشتہ میں کونسی غذا شامل کرکے چہرے پرموجود جھریوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے

صبح کے ناشتہ میں کونسی غذا شامل کرکے چہرے پرموجود جھریوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے فائل فوٹو صبح کے ناشتہ میں کونسی غذا شامل کرکے چہرے پرموجود جھریوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے

صبح کا ناشتہ ہمارے دن کا سب سے اہم ترین کھانا ہوتا ہے ۔ اس سے آپ کو سارا دن کام کرنے کی توانائی اور طاقت حاصل ہوتی ہے۔ صبح کا ناشتہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے اور ڈاکٹرز اور نیوٹریشنز اس کھانے میں جو کے دلیے کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں.

یہاں ہم آپ کو ناشتہ اور خاص کر جو کے دلیے کی افادیت کے بارے میں بتائیں گے کہ اس کو کھانے سے آپ کس طرح اپنی انرجی کو بوسٹ کر سکتے ہیں۔ جنہیں جان کر آپ اس اناج کو اپنے روزانہ کے ناشتے میں شامل کرنا چاہیں گے۔

دل کی صحت بہتر بناتا ہے
قدرت نے "جو" میں صحت کے لیے مفید چکنائی رکھی ہے جو دل کے خلیوں کو تقویت دیتی ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ دل کی شریانوں کی دیواروں کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچاتے ہیں اور انہیں کمزور نہیں ہونے دیتے۔

کولیسٹرول گھٹاتا ہے
جو میں ایک خاص قسم کی غذائی فائبر جسے بیٹا گلوکن کہا جاتا ہے پایا جاتا ہے اور یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بے مثال ہے، جو میں موجود لینولیک ایسڈ خون میں موجود چربی کو ختم کرتا ہے اور جسم کے بُرے کولیسٹرول کا خاتمہ کر دیتا ہے۔

مسلز کو کمزور ہونے سے روکتا ہے
اگر آپ ناشتے میں جو کا دلیہ شامل کریں تو اس سے آپ کو پروٹین بھی حاصل ہوتی ہے جو آپ کے مسلز کو توانائی پہنچاتی ہے اور جسم کو مضبوط بناتی ہے اور ناشتے میں اسے استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ نے اپنے دن کا آغاز شاندار کیا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے
جو کے دلیے میں بیشمار اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر، سوزش، اعضا کی جلن اور کیسنر جیسی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں اورجو کے دلیے کی صلاحیت اُس وقت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے جب اس کے ساتھ کینو یا لیموں کا جوس یا کسی بھی اور شکل میں وٹامن سی لیا جائے۔

جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے
جو کا دلیہ جلد کی بیماریوں میں کھانا مفید ہے یہ جسم میں سوزش پیدا ہونے سے روکتا ہے اور جلد کو صحت مند اور دلکش بناتا ہے۔ اس میں شامل زنک خون سے زہریلے مادے خارج کر دیتا ہے اور جلد کے مساموں کو تقویت دیتا ہے، جو کے دلیے میں آئرن کی وجہ سے جلد خشک نہیں ہوتی اور جلد کی نمی برقرار رکھتی ہے اور اس میں شامل میگنیز جلد کے نیچے خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے جس سے جلد پر جھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔

طاقت اور توانائی کا خزانہ
جو کے دلیہ میں بہترین کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں اس کو کھا کرجلدی بھوک نہیں لگتی، ماہرین کا کہنا ہے کہ جو میں شامل بہترین غذائی اجزاء آپ کوطاقت اور توانائی کا وہ خزانہ دیتے ہیں جو کہ عام دلیے یا دوسرے ناشتے میں نہیں۔

ڈائیٹ کرنے والے افراد کے لئے بہترین
اگر جو کے دلیے کو روزانہ کھایا جائے تو یہ جسم کے میٹابولزم کو تیز کر دیتا ہے۔ پیٹ بھرے رہنے کا کافی دیر تک احساس رہتا ہے جس کی وجہ سے بار بار بھوک نہیں لگتی جس سے جسم میں جمی فاضل چربی کو پگھلنے کا موقع ملتا ہے اور کم کیلوریز ہونے کے باعث یہ آپ کے جسم میں چربی پیدا ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے جو کہ ڈائیٹ کرنے والے افراد کے لئے بہترین ہے۔

نظام انہظام کے افعال میں کام کرتا ہے
ماہرین کہتے ہیں کہ نظام انہظام کے افعال کو بہتر رکھنے کے لیے روزانہ 25 سے 35 گرام فائبر کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور جو کے دلیے میں فائبربڑی مقدار میں ہوتا ہے اور صرف 100 گرام جو میں 1.7 گرام سے زیادہ فائبر پایا جاتا ہے جو نظام انہظام کو درست رکھ کر آپ کی صحت کو بہتر کرتا ہے ۔

install suchtv android app on google app store