گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کی پیشگوئی

صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے فائل فوٹو صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے

صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمے کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری بلبلا اٹھے، کراچی کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

بجلی کے تعطل نے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی متاثر کیا ہے، اسکیم 33، گلزار ہجری، گلشن اقبال، اورنگی، کورنگی، کیماڑی، لیاری، ملیر، گڈاپ، لیاقت آباد، اور گارڈن سمیت ناظم آباد، سرجانی، نیو کراچی، بلدیہ ٹاون اور کئی علاقے 12 سے 14 گھنٹے بجلی سے محروم ہیں۔

جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور 70 فیصد کراچی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہے گا، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، خضدار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37، قلات میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ، بارکھان میں 35، ژوب میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں زیادہ سے زیادہ 46 اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمے کے مطابق دالبندین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ 42، پسنی میں 35، جیوانی میں 35 جبکہ اوڑمارہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store