افغانستان کے راشد خان نے نئی تاریخ رقم کردی

راشد خان فائل فوٹو راشد خان

افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

راشد خان 100 سے کم میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں،

انہوں نے 92 میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی تاریخ میں اب تک صرف 2 پلیئرز نے 150 وکٹیں لی ہیں،

129 میچز کھیلنے والے شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے۔

 

install suchtv android app on google app store