پنجاب: مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 15دہشتگرد گرفتار

پنجاب: مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 15دہشتگرد گرفتار فائل فوٹو پنجاب: مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 15دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کےپیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے پندرہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ، اٹک، میانوالی اور فیصل آبادمیں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب پنجاب کےمختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے ہیں،کارروائیاں لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ، اٹک، میانوالی اور فیصل آبادمیں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ میانوالی سے جنوبی وزیرستان سےتربیت یافتہ ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد،خودکش جیکٹ،موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی، دہشت گرد حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store