نان فائلرز اب ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

نان فائلرز اب ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے فائل فوٹو نان فائلرز اب ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے

نان فائلرز نیشنل ٹیکس نمبر کے بغیر لندن ، پیرس اور تھائی لینڈ نہیں جا سکیں گے، صرف عمرہ اور حج پر جانے کی اجازت ہوگی۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بجٹ میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پرپابندی کی تجویز دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

تاہم آج وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیکس نمبر کے بغیر لندن ، پیرس اور تھائی لینڈ نہیں جا سکیں گے،نان فائلرز کو صرف عمرہ اور حج پر جانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کی اختراع سمجھ نہیں آتی، ہمیں نان فائلرز کی ٹرم کو ختم کرنا ہے، ٹیکس کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلایزیشن کی جائے گی، ٹیکس بیس بڑھانا ہے ،ساڑھے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح پر ملک نہیں چل سکتا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

install suchtv android app on google app store