ای سی پی نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے 8 الیکشن ٹریبونلز قائم کیے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ اپیل میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے لیےلاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے 8 الیکشن ٹریبونلز قائم کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، لاہور ہائی کورٹ کی لاہور میں موجود پرنسپل سیٹ پر جسٹس شاہد کریم ، جسٹس چوہدری اقبال ، جسٹس انوار حسین اور جسٹس سلطان تنویر احمد الیکشن سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے۔

لاہورہائی کورٹ کے بہالپور بینچ میں جسٹس عاصم حفیظ ، ملتان بینچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس راحیل کامران شیخ جبکہ راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رؤف الیکشن سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store