وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے: وزیر اعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے، ارض پاک سے دہشتگردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے، شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں لکی مروت میں شہید ہونے والے کیپٹن الیاس فراز کی نماز جنازہ شرکت کی۔ وزیراعظم نے شہیدوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیپٹن فراز الیاس کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔

شہباز شریف نے کیپٹن فراز الیاس شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کیپٹن فراز الیاس کے گاؤں کا نام شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔

لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔

بعد ازاں کیپٹن الیاس فراز کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے چونیاں پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حملے میں شہید ہونے والے دیگر افسران اور جوانوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store