آرمی چیف کا ایرانی افواج کے سربراہ سے رابطہ، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری فائل فوٹو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل عاصم منیر نے 19 مئی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے گفتگو میں سید عاصم منیر نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا، پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعاگو ہیں۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی افواج تمام مواقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی گھری میں ساتھ دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

 

install suchtv android app on google app store