چہرے کی جھریوں سے نجات کے لئے مفید گھریلو نسخے

عمر کے ساتھ چہرے پر ظاہر ہونے والی جھریوں سے ہر شخص ہی پریشانی کا اظہار کرتا ہے فائل فوٹو عمر کے ساتھ چہرے پر ظاہر ہونے والی جھریوں سے ہر شخص ہی پریشانی کا اظہار کرتا ہے

عمر کے ساتھ چہرے پر ظاہر ہونے والی جھریوں سے ہر شخص ہی پریشانی کا اظہار کرتا ہے بعض اوقات یہ جھریاں وقت سے ذرا پہلے ہی نمودار ہوجاتی ہیں جس سے چھٹکارا پانا ممکن ہے۔

اپنے چہرے پر جھریاں دیکھنا کس کو اچھا لگتا ہوگا؟ خاص طور پر تب جب عمر زیادہ بھی نہ ہو اور نوجوانی کا وقت ہی ہو۔ تام ان جھریوں کو چھپانے یا ختم کرنے کے لیے لوگ اکٹر مہنگی کریموں اور طبی طریقہ کار کو اپنانا چاہتے ہیں۔

اگر آپ بھی ایسا ہی کچھ سوچ رہے ہیں تو ان قدرتی نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ لیں ہوسکتا ہے یہ آپ کے لیے کافی مؤثر ثابت ہوں۔

زیتون کا تیل
قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔

انڈے کی سفیدی
کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں۔

پھل اور سبزیاں
تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کو گداز بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جلد چمکنے لگی ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس خود بناکر پینے کو عادت بناکر بھی آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مساج
اپنے کسی پسندیدہ لوش کو لیں، چند منٹ تک اپنے چہرے پر نرمی سے اس کا مساج کریں۔ زیادہ توجہ متاثرہ حصوں جیسے گردن، آنکھوں کے نیچے اور کہنی پر دیں۔ اس کا ایک اور علاج بھی ہے یعنی کسی اچھی جگہ سے فیشل کرانا جو فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے۔

لیموں کا عرق
ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store